سانحہ بلدیہ کیس ،ملزموں کی بریت فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر

کراچی:(بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے سانحہ بلدیہ کیس کے ملزموں کی بریت فیصلے کےخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ شبیر شاہ نے موقف اختیار کیا سپریم کورٹ کے فیصلے میں چشم دید، طبی و دیگر شواہد کو نظر انداز کیا گیا، زخمی گواہوں اور کیمیکل سے آگ لگانے پر ماہرین کے شواہد کو بھی مناسب اہمیت نہیں دی گئی،آئین کے آرٹیکل 188کے تحت فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔