پاکستانی فری لانسرز کی 10 ماہ میں 95 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی


کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستانی فری لانسرز کی 10 ماہ میں 95 کروڑ ڈالر سے زائد کمائی،متعدد مقامی و عالمی مشکلات کے باوجودپاکستانی فری لانسرز نے بھارت، چین، متحدہ عرب امارات و کئی دیگر ممالک کے فری لانسرز سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمپیوٹر و انفارمیشن سروسز شعبے میں فری لانسنگ کے ذریعے حاصل ہونے والی برآمدی آمدن جولائی تا اپریل کے دوران 95کروڑ 90لاکھ ڈالر تک جاپہنچی،سالانہ بنیاد پر 49 فیصد یعنی 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔