چین نے امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا ”کواڈ اتحاد“ کو وارننگ دےدی


بیجنگ:(مشرق نیوز)چین نے امریکہ، بھارت، جاپان اور آسٹریلیا ”کواڈ اتحاد“ کو وارننگ دےدی ۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا چھوٹے حلقوں یا بلاک کے تصادم کی حمایت نہیں کرتے کیونکہ اقدام سے کسی خطے کے ممالک میں باہمی اعتماد و تعاون کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،ممالک کے درمیان تعاون سے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے میں مدد ملنی چاہیے اور کسی تیسرے فریق کو نشانہ نہ بنایاجائے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا جاپان تاریخ سے گہرا سبق حاصل ، امن کےلئے اپنے عزم کا احترام کرے اور ٹھوس اقدامات کے ذریعے اپنے ایشیائی پڑوسیوں ،بین الاقوامی برادری کا اعتماد جیتے۔