اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اکنامک پالیسی اور بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک نے شیڈوبجٹ پیش کردیا،شیڈوبجٹ ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے احمد نواز سکھیرا کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
بجٹ میں کہا گیا کارپوریٹ ٹیکس29 سے کم کرکے 25،بینکوں کے علاوہ تمام کاروبار پرسپرٹیکس ،انٹرکارپوریٹ ڈیوڈینڈ پر ودہولڈنگ ٹیکس ،کاروبار کرنے کی لاگت کم ، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 20 اور سالانہ 8 لاکھ تنخواہ پانے والوں سے کوئی ٹیکس نہ لیا جائے۔
تجاویز میں کہا گیا ود ہولڈنگ ٹیکس کی کیٹیگریز 52 سے کم کرکے32،3سال میں سیلزٹیکس شرح 18سے کم کرکے15،نان فائلرز کیٹیگری ختم ،ریٹیلرز، وینڈرز اور مرچنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے،ٹیکس ری فنڈ فوری ادا ،5700 ارب کے مقدمات کا فوری فیصلہ ، ایف بی آر کی تنظیم نو،جوابدہ چیئرمین 3سال کیلئے تعینات کیا جائے۔
اکنامک پالیسی ، بزنس ڈویلپمنٹ تھنک ٹینک کا شیڈوبجٹ پیش کردیا



















