کراچی :(بیورورپورٹ) آلائشوں سے جنگی طیاروں کو لاحق خطرات پر پاک فضائیہ نے آگاہی ویڈیو جاری کردی۔
ویڈیو میں پیغام دیا گیا قربانی کی آلائشوں ،کچرے کو کھلے مقامات پر پھینکنے کے خطرناک نتائج نکلیں گے کیونکہ پرندوں کی بہتات کھلے مقامات پر پھینکی گئی آلائشیں چیلوں اور کووں سمیت دیگر پرندوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہاعوام آلائشوں کو کچرے کے تھیلوں میں پیک کر کے حکومتی ہدایات کے مطابق مخصوص مقامات پر تلف یا زمین میں گہرا گڑھا کھود کر دفن کریں تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔
آلائشوں سے جنگی طیاروں کو لاحق خطرات پر پاک فضائیہ کی آگاہی ویڈیو



















