پشاور:(بیورورپورٹ)تنگی چارسدہ میں صوبائی حکومت کی کروڑوں مالیت کی سینکڑوں ایکڑ زمین نجی افراد کو الاٹ کرنے کا حکم کالعدم ،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشد علی نے فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے صوبائی حکومت کی رٹ پٹیشن منظور کرتے ہوئے الاٹمنٹ آرڈر منسوخ ،وفاقی لینڈ کمیشن کے ممبر کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت قانون کو وفاقی لینڈ کمیشن ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دےدیا۔
فیصلے میں کہا گیا وفاقی لینڈ کمیشن کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی رپورٹ ہائی کورٹ رجسٹرار کو پیش کی جائے، وفاقی لینڈ کمیشن نے صوبائی محکمہ لائیو سٹاک کی کروڑوں روپے کی اراضی نجی افراد کو الاٹ کی تھی، محکمہ لائیو سٹاک کی اراضی نجی افراد کو الاٹ کرنے کا حکم غیر قانونی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے سینکڑوں ایکڑ زمین نجی افراد کو الاٹ کرنے کا حکم کالعدم دے دیا



















