لاہور (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماءعباس کے برانڈ کی عید کلیکشن پرصارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے،جس پر انکی بیٹی زارا نور عباس نے والدہ کا دفاع کرتے ہوئے خاموشی توڑ دی ہے۔
اداکارہ اسماءعباس نے اپنے برانڈکی عید کلیکشن متعارف کروائی تاہم سوشل میڈیاصارفین نے ڈیزائنز کو بھارتی پنجابی ثقافت سے مشابہ قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،ایک صارف نے لکھا کہ یہ کوئی بکروں کی وارڈ روب لگتی ہے۔
اسی پر زارا نور عباس نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ملک میں جہاں اظہار رائے کی آزادی کو بھی ٹرولنگ کا جواز بنا لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب بات آرٹ اور سیلف ایکسپریشن کی ہو۔
اداکارہ اسماءعباس کے برانڈ کی عید کلیکشن تنقید کی زد میں



















