ڈیرہ اسماعیل خان،ہنگو:(مشرق نیوز)ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ ،اے ایس آئی سمیت 2اہلکار شہید ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشتگروں کی اطلاع پر کارروائی کےلئے جا رہی تھی مسلح افراد نے حملہ کردیا،جوابی کارروائی میں فرار ہوگئے،واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا۔
دوسری جانب ہنگو کی خزینہ بانڈہ پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے ڈرون حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں درج کر لیا گیا، مقدمے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے نامزد ،دہشتگردی، قتل، اقدامات قتل، اغوا سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں
ڈی آئی خان ،پولیس وین پر فائرنگ،اے ایس آئی سمیت 2شہید



















