اسلام آباد،تہران:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پاکستان کی ثالثی،امریکہ،ایران معاہدہ جلد،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ تہران،ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، امن مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی نیٹ ورک العربیہ نے خصوصی رپورٹ میں کہا امریکہ ،ایران کے درمیان جنگ بندی و کشیدگی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی ثالثی میں تیار کیا گیا ممکنہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیا ،اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے ،معاہدے کانفاذ ہوتے ہی فوری و غیر مشروط جنگ بندی ،اطلاق زمینی، فضائی اور بحری تمام محاذوں پر ہوگا۔
معاہدے میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت شامل،امریکہ ،ایران ایک دوسرے کی فوجی، شہری و معاشی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے ،میڈیا پر جاری سخت بیانات اور پراکسی محاذ آرائی روکاجائےگا،اعلان کے 7 روز بعد باقی متنازع امور پر باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے ،ایران کی جانب سے شرائط پر عملدرآمد کے بدلے امریکہ بتدریج اقتصادی پابندیاں نرم کرے گا۔
دوسری جانب چیف آف ڈیفنس فورسز،فیلڈ مارشل سید مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر تہران پہنچے،اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقاتوں میں ایران امریکہ بات چیت، خطے میں قیام امن و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں تہران میں موجود وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایک اور ملاقات کی، کشیدگی میں کمی ،جنگ کے خاتمے کیلئے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
پاکستان کی ثالثی،امریکہ،ایران معاہدہ جلد،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ تہران، اہم ملاقاتیں


















