اسلا م آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا اگر بھارت نے دوبارہ للکارا تو جغرافیہ بدل کر تاریخ کا حصہ بنادینگے، خصوصی انٹرویو میں وزیر دفاع نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا بھارت کو جو پہلے مار پڑی ہے ابھی تک اسے سہلا رہا ہے ،خواجہ آصف نے واضح کیا ایران پر امریکہ یا اسرائیل کے دوبارہ حملے کا کوئی امکان نہیں، دوسرے ممالک جنگ کے حق میں نہیں ہیں،28 ویں ترمیم سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے دو ٹوک الفاظ میں کہا 28ویں ترمیم پر کابینہ میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔
بھارت نے دوبارہ للکارا تو تاریخ کا حصہ بنادینگے: خواجہ آصف



















