اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں،سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں ، سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے،کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ وزراءاور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں،وفاقی وزیر نے سوال کیا کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائےگی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے برے کبھی بھی نہیں تھے۔
کرپشن، بدعنوانی عروج پر، کے پی میں گورننس نام کی چیز نہیں: عطا تارڑ



















