پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آنےکا اعلان، عید الاضحی 27 مئی کو ہوگی

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان میں ذی الحج نظر آگیا، عیدالاضحی 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔ چاند دیکھے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

کراچی میں میٹ آفس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کےارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی شریک ہوئے۔