اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پاکستان نے دنیا کی دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کر لی،پانڈا بانڈکا اجرا پاک چین مالیاتی تعاون کا نیا باب ہے۔
چینی نجی ٹی وی کو انٹرو دیتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہا پانڈا بانڈ اجرا پاکستان کی معاشی ساکھ پر عالمی اعتماد کا مظہر ،پاک چین مالیاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے،دونوں ممالک کے درمیان چوتھائی تجارت آر ایم بی اور یوآن میں ہو رہی ہے، پانڈا بانڈ کا اجرا آر ایم بی کی عالمی سطح پر پذیرائی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔
وزیر خزانہ نے کہا سی پیک فیز ٹو میں کاروباری تعاون و سرمایہ کاری پر توجہ ، اقتصادی ترجیحات ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ ہیں،حکومت معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے پرعزم ہے، ٹیکس، توانائی،سرکاری اداروں میں اصلاحات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے،موجودہ علاقائی صورتحال کے باوجود پاکستان نے معاشی استحکام برقرار رکھا۔
پاکستان نے دوسری بڑی کیپیٹل مارکیٹ تک رسائی حاصل کرلی،سینیٹر اورنگزیب



















