پانڈا بانڈ معاشی بحالی و اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے ، سینیٹر اور نگزیب

بیجنگ:(مشرق نیوز)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے پانڈا بانڈ کا اجرا معاشی بحالی و اصلاحاتی ایجنڈے پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے ، حکومت ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے ذریعے ٹیکس اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپانڈا بانڈ سے حاصل ہونےوالی رقم پانی، توانائی اور صحت کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ملکی معیشت میں استحکام، نظم و ضبط پر مبنی اصلاحات اور مستقبل کی جانب پیش رفت کا نیا دور شروع ہوگیا۔