اسلام آباد:(بیورورپورٹ)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے امریکہ ایران مستقل جنگ بندی کےساتھ اسلامی بلاک تمنا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے فضل الرحمن سے ملاقات کی ،امریکہ ایران جنگ کے اثرات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فضل الرحمن نے کہامذاکرات کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز ، جنگ بندی کی توقع اور مستقل امن کی خواہش کےساتھ اسلامی بلاک کا قیام تمنا ہے،اسلامی دنیا کے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہیے ،وحدت کے بغیر ہمیشہ استعمال ہوں گے اور اپنے وسائل کے خود مالک نہیں ہوں گے، اسلامی ممالک کی خود مختاری کا احترام ، فلسطین کی آزادی مدنظر ہونی چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا مسلم امہ کا مل بیٹھ کر مضبوط قوت سے مسائل کو حل کرنا وقت کا تقاضا ، قبلہ اول بیت المقدس کا تحفظ اور اسرائیل کے ناجائز قبضے سے آزاد کرانا ہر مسلمان اپنا فرض منصبی سمجھتا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا آپ کے جاندار موقف پر ایرانی قوم کی طرف سے شکر یہ ،میں آپ کے موقف کی تائید کرتا ہوں،امریکی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی عوام ،علما اور مختلف طبقہ فکر کا مضبوط و متوازن موقف قابل تحسین ہے۔
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی
ایل این جی کی قیمتوں میں 28 فیصد تک اضافہ
آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، بابر اور نسیم کی واپسی
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھا رہے ہیں:وزیراعظم
پاکستان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ
جارحیت کا بھرپور جواب دینگے:ایران، افزودہ یورینیم منتقل کرنے سے انکار
پاک بیجنگ مثالی دوستی ،ون چین پالیسی کی حمایت کرتے رہیں گے،صدر،وزیراعظم
کوکین ملکہ انمول پنکی کےخلاف گھیرا تنگ،تحقیقات کا دائرہ وسیع
فارن فنڈنگ کیس ،عمران کے شریک ملزموں کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستیں منظور
علی امین گنڈاپور کی بطور وزیراعلیٰ بحالی کےلئے درخواست دائر



















