لاہور (مشرق نیوز) لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ صبا قمر کیخلاف پولیس کی یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے وسیم زوار کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھی جس میں اداکارہ صبا قمر ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم پہنی نظر آئی صبا قمر نے پولیس یونیفارم پہننی اور ایس پی کا بیج لگایا ہوا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق پولیس کی وردی پہننے سے قبل محکمہ پولیس سے این او سی لینا ہوتا ہے، تھانہ پرانی انارکلی کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر کاروائی نہیں ہوئی۔ عدالت اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ عدالت پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔
صبا قمر کیخلاف پولیس یونیفارم پہننے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر



















