واشنگٹن (بیورو رپورٹ) امریکہ نے دہشت گردی کےخلاف کوششوں میں پاکستان کو اہم اورکلیدی شراکت دار قرار دےدیا،امریکی سینٹرل کمانڈ(سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے امریکی سینٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان انسداد دہشت گردی کا قابل اعتماد شراکت دارہے جو خطے میں داعش خراسان کےخلاف جنگ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اسلام آباد کےساتھ ہماری مضبوط فوجی شراکت داری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ، ٹھوس اورباہمی کامیابیاں پاکستان اورامریکہ کی دیرینہ دوستی اورمشترکہ عزم کا براہ راست عکس ہیں،ہمارے وسطی ایشیائی شراکت دار بھی افغان طالبان میں افغانستان سے پنپتی دہشت گردی کے خطرات پر محتاط نظر رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردانہ سرگرمیوں اورعلاقائی سکیورٹی خطرات کے باعث افغانستان واشنگٹن کی توجہ کا محور ، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی مسلسل موجودگی کے باعث افغانستان امریکی نگرانی کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے،عالمی ماہرین کے مطابق امریکی کمانڈر کا بیان خطے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں،آپریشنل مہارت اور سٹرٹیجک اہمیت کی ایک اوربین الاقوامی توثیق کا ثبوت ہے۔
دہشت گردی کیخلاف پاکستان اہم شراکت دار،باہمی کامیابیاں براہ راست دیرینہ دوستی کی عکاس ہیں:امریکہ



















