عمران خان کا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ جیل منتقل

اسلام آباد :( ) سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنوں کے بعد ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے لکھا سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قیدی کو 20 اور 21 اگست 2026 کی درمیانی شب مناسب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال لے جایا گیا۔

عطا تارڑ کے مطابق ماہرِ امراضِ چشم، ماہرِ امراضِ قلب اور فزیشن سمیت مستند ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفصیلی معائنہ کیا اور عمران خان کو طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں، تمام عمل مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو اڈیالہ جیل واپس منتقل کر دیا گیا ۔