35لاکھ دکاندار ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں گے، بلال اظہر کیانی


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر مملکت خزانہ ومحصولات بلال اظہرکیانی نے کہا ہے آئندہ مالی سال کے دوران 35لاکھ دکاندار ٹیکس نیٹ میں داخل ہوں گے، حکومت نے تنخواہ دار طبقے، کسان، صنعتکار، ایکسپورٹر اور ہر پاکستانی شہری کیلئے متوازن بجٹ دیا ،معیشت مضبوط ہو گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا امریکہ ایران معاہدے سے پاکستان کو عالمی سطح پر عزت ملی ،وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو بحران سے نکالا،بجٹ میں بہتری واضح نظر آ رہی ہے،خواتین کی ضروری اور فیملی پلاننگ مصنوعات پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ،شپنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کےلئے سیلز ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ۔