اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہاہے خراب شہرت رکھنے والا جج منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا۔
جسٹس شاہد وحید نے تحریر ی فیصلے میں میلسی میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی برطرفی بحال کرتے ہوئے قرار دیا رشوت کا الزام ثابت نہ ہونے کے باوجودخراب شہرت رکھنے والا جج منصب پر برقرا ر نہیں رہ سکتا،عدلیہ کی اصل طاقت عوام کا اعتماد ،کسی جج کی ساکھ متاثر ہو جائے تو قانون اور عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد بھی متزلزل ہو جاتا ہے۔
عدالت نے قرار دیا عدالتی ادارہ صرف حقیقی دیانت ہی نہیں بلکہ دیانت کے تاثر کا بھی تقاضا کرتا ہے، جج کا معیار محض بے گناہی نہیں بلکہ ہر قسم کے شبے سے بالاتر ہونا ہے۔
خراب شہرت رکھنے والا جج منصب پر برقرار نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ



















