اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک، نتائج سنگین ہوں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میںاسحاق ڈار نے کہا عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پرعمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ،پاکستانی عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے،سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرناغیرقانونی اقدام ،معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پرامن حل واضح کیا گیا ، پاکستان یو این چارٹر پرعملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاپاکستان کا پانی روکنا عالمی قوانین ،معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی،مذاکرات و سفارتکاری سے تمام دوطرفہ مسائل حل کرنے کے خواہاں ہےں،ماحولیاتی تبدیلی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک، نتائج سنگین ہوں گے،اسحاق ڈار


















