ایران سب کچھ دینے کےلئے تیار،2،3روز میں اچھا معاہدہ ہوسکتا ہے،ٹرمپ

واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے2،3روز میں اچھا معاہدہ ہوسکتا،ایران سب کچھ دینے کےلئے تیار ہے ،اسرائیلی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہاایران سے ڈیل کےلئے چند دنوں میں آئیڈیا دے سکتا ہوں، آبنائے ہرمز میں حادثے کا شکار ہونےوالے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹس ٹھیک ہیں،اسرائیل اور ایران نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے کےخلاف کارروائیاں نہ کرنے پر اتفاق کر لیا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے انتہائی مثبت گفتگو ہوئی، اسرائیل نے حملے کاجواب دیااب معاملہ ختم ہو گیا ۔

امریکی صدر نے کہامعاہدے کے آخری مرحلے میں داخل ،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دینگے،امریکہ چاہے تو ایران پر مزید بمباری کر سکتا ہے، امریکہ جنگی راستے کو ترجیح نہیں دیتا، فوجی کارروائی سے بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوں گی۔

ٹرمپ نے کہا سفارتی معاہدہ زیادہ موثر ثابت ہو سکتا ہے، امریکی ناکہ بندی سے تہران پر شدید دباو پڑا، ناکہ بندی بمباری سے بھی زیادہ طاقتور ہتھیار ثابت ہوئی ،ایرانی معیشت شدید مشکلات کا شکار یہی دباو ایران کو معاہدے کی جانب لا رہا ہے، جلد ایسا معاہدہ سامنے آئے گا جو خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اسرائیلی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کشیدگی میں کمی کیلئے 5 علاقائی ممالک نے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیراعظم پر دباو ڈالنے کی درخواست کی تھی، اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے واضح الفاظ میں کہا نئی جنگ نہیں چاہتا نہ ہی گرین سگنل دے سکتا ہوں، نیتن یاہو پر واضح کردیا تھا ایران کےخلاف جنگ کی صورت میں خود کو میدان میں اکیلا پاﺅ گے،فریقین کو سفارتکاری کی راہ پر واپس آنا چاہئے تاکہ تہران ،واشنگٹن کے درمیان زیر مذاکرات معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

ٹرمپ نے کہا امریکہ اگلے 2ہفتوں کے اندر ایران پر مکمل فتح کا اعلان کر سکتا ہے، ایرانی مذاکرات کار سب کچھ دینے کےلئے تیار ہیں، تیل کی قیمت ڈرامائی طور پر گرنے والی ہے۔