تہران: (مشرق نیوز)ایرانی وزرات خارجہ نے کہا ہے امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں،اپنے فیصلے سے ثالثی کاکردار ادا کرنے والے پاکستان کو آگاہ کرینگے۔
اسماعیل بقائی نے کہا حتمی موقف بعد میں سامنے لایا جائے گا،تجاویز کا جائزہ لینے کامقصد2ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا اور اسلامی جمہوریہ کو کوئی بھی خوفزدہ نہیں کر سکتا،فوجی حملوں کی دھمکیاں دینا بند کریں،موجودہ عالمی نظام میں ناانصافی، قانون کی خلاف ورزی و ظلم بڑھ رہا ہے، بڑی وجہ سیاست کو صرف طاقت تک محدود کرناہے،ایران عالمی سطح پر انصاف اور استحکام کا حامی ہے۔
پاسداران انقلاب نے کہاامریکہ دھمکیاں بند کرے تو آبنائے ہرمز سے محفوظ راہداری ممکن ہوگی، نئے طریقہ کار کےساتھ آبنائے ہرمز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں،فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کرینگے،ایران



















