پاکستانی کوششیں حقیقی معنوں میں سفارتکاری ہیں،ایرانی سفیر معترف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستانی قیادت کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستانی کوششیں حقیقی معنوں میں سفارت کاری کہلاتی ہیں۔

رضا امیری مقدم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا بین الاقوامی ہم آہنگی کیلئے تمام سفارت کار امن کے معمار ہوتے ہیں جن پر بین الاقوامی تعلقات کی نازک پیچیدگیوں کو بات چیت، ہمدردی اور افہام و تفہیم کے صبر آزما ہنر کے ذریعے نیویگیٹ کرنے کی ذمہ داری ہوتی ہے، وزارت خارجہ کے تجربہ کار، قابل اور کیریئر ڈپلومیٹس کو مخلصانہ اور دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔