9مئی مقدمات،اعجاز چودھری، محمود الرشید کی سزا معطلی درخواستیں مسترد


لاہور: (کورٹ رپورٹر)9مئی مقدمات، لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چودھری اور محمود الرشید کی سزا معطلی درخواستیں مسترد کر دیں۔

میاں محمود الرشید کی ایک ،اعجاز چودھری کی 4 مقدمات میں سزا معطلی درخواستیں مسترد کی گئیں،ملزموں پر شیر پاوو پل پر ہنگامہ آرائی، جلاو گھیراو سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، اے ٹی سی لاہور نے 10،10سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کی شیر پاو پل پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سزا معطل کردی گئی،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سزا معطلی اپیل پر فیصلہ سنایا۔