سرگودھا:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے شہریوں کو تعلیم، صحت، امن اور انصاف فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری، حکومتوں نے 78 برس سے فرض ادا نہیں کیا، ملک میں 80لاکھ نوجوان نشے کی لت میں مبتلا ہیں، بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے پنجاب حکومت سکول ہی فروخت کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام تقریب میں گریجوایشن کرنے والے ایک ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ، سکولوں و بنیادی صحت کے مراکز کو فروخت کیا جارہا ہے، آئی ٹی تعلیم کے فروغ کےلئے کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں اگر نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دی جائے تو ملک کا سارا قرضہ اتار سکتے ہیں، پنجاب کی وزیراعلیٰ کا سارا زور ذاتی تشہیر پر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا پاکستان میں امیر و غریب کو یکساں تعلیم، انصاف اور امن فراہم نہیں کیا جا سکا، ہر غریب ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا،بجلی بل گھروں کے کرایوں سے بھی زیادہ آ رہے ہیں،موجودہ حکومت بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے نمائشی اقدامات میں مصروف ہے،حقیقی تبدیلی کےلئے نظام بدلنا ہوگا۔
شہری حقوق کوترس گئے،حقیقی تبدیلی کےلئے نظام بدلنا ہوگا،حافظ نعیم الرحمن


















