فائرنگ گھناونا دہشتگرد عمل،صدر ٹرمپ کیلئے نیک تمنائیں:صدر،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر،وزیراعظم نے صدر ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے دہشتگردی کی گھناﺅنی شکل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

آصف زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا پریس ڈنر پر فائرنگ گھناونا دہشتگردانہ عمل ہے۔

شہباز شریف نے کہاواشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاوس عشائیہ کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے تشویشناک واقعہ پر گہرے صدمے کا اظہار کرتا ہوں، جان کر خوشی ہوئی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول و دیگر شرکا خیریت سے ہیں،میری دعائیں اور نیک تمنائیں ساتھ ہیں ،مسلسل سلامتی و خیریت کی دعا کرتا ہوں۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور خاتون اول کے محفوظ ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر قسم کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں کیونکہ عمل سفارت کاری کا دشمن ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں تشدد ناقابل برداشت ہے، نیک تمنائیں امریکی صدر ،عوام کےساتھ ہیں۔