پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا، ذمہ دار سیاسی روئیے کا مظاہرہ کیا،امتیازی سلوک جاری رہا تو مصلحت ختم کردینگے۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاپاکستان کو امن ،مذاکرات کے کردار پر عالمی پذیرائی ملی، عمران خان 24 سال سے اسی پالیسی کے داعی رہے ہیں،ہمیشہ موقف رہا ملٹری آپریشنز و جنگیں مسائل کا حل نہیں، مذاکرات ،امن کو ترجیح دی گئی، عمران خان نے 9 اپریل کا جلسہ پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں ملتوی کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا سیاسی کیپیٹل داو پر لگا کر ملکی مفاد میں وفاقی حکومت کے اجلاسوں میں شرکت کی، قابض و مسلط شدہ حکمران صرف اپنی انا کی تسکین اور ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں،موجودہ رویہ برقرار رہا تو وفاق کےساتھ عدم تعاون کیا جائے گا۔
امتیازی سلوک جاری رہا تو مصلحت ختم کردینگے،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی


















