شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

لاہور(وقائع نگار+ نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے بھر کی بنجر زمینوں کو آباد کرکے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کیلئے بلیواکانومی پروگرام شروع، ایکوا کلچر کے فروغ سے صوبے کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافے ہوگا،پنجاب میں بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے سرگودھا شرمپ سٹیٹ، علی والا اور شاہ گڑھ شرمپ فارم منصوبوں کے انفراسٹرکچر کی تیاری میں اہم پیشرفت ہوئی ، سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کےلئے 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی جبکہ 118 تالابوں کے 92 فیصد پشتوں کی تعمیرکا کام بھی مکمل ہوچکا ہے، 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہونے سے پانی فراہمی کے نظام کا 92 فیصد کام تکمیل کو پہنچ چکا ،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سرگودھا شرمپ فارمنگ منصوبے کےلئے 365 ایکڑ اراضی کی صفائی اور سروے کا 100 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، شرمپ فارمنگ کا منصوبہ مجموعی طور پر 500 ایکڑ پر مشتمل ہے، 2020 میٹر سڑک کی تعمیر کےلئے زمین کو پختہ بنانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا جبکہ منصوبے کی مزید سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ویئر ہاوس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے، ایڈمن بلاک اور فیڈ سٹور کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،علی والا شرمپ سٹیٹ کےلئے مختص اراضی کے1267 ایکڑ میں سے 90 فیصد رقبہ کلیئر کر دیا گیا، 737 میں سے 642 تالابوں کی کھدائی بھی مکمل کر لی گئی، ڈرینج سسٹم پر 91 فیصد ، ایم ڈی سی ڈرینز کی کھدائی کا 100 فیصد ،9000 میٹر روڈ نیٹ ورک کا سروے و کلیئرنگ اور ارتھ فلنگ کا 80 فیصد کام بھی مکمل ہو گیا،علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے کےلئے 317 ٹیوب ویلز کی بورنگ کا کام مکمل ہوگیا، علی والا شرمپ فارمنگ منصوبے میں ایڈمن آفس، ہاسٹل، ویئر ہاوس اور لیبر کی رہائشی عمارت تعمیرکی جارہی ہیں جس کی بنیادوں کا 100 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے، شاہ گڑھ شرمپ فارم میں واٹر سپلائی 90 فیصد، الیکٹریفیکیشن 95 فیصد ، رابطہ سڑک کی تعمیر کا 97 فیصد کام مکمل کر لیا گیا،صوبے میں پہلی مرتبہ سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش کےلئے جدید سائنسی نظام کے استعال کا پہلا منصوبہ شروع کیا گیا ہے،جھینگوں کی افزائش کےلئے درکار پانی کا درجہ حرارت موزوں پایا گیا ، منصوبے پر کام کرنےوالے ماہرین نے تجربات کی رپورٹ حکام کو پیش کر دی، ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جھینگوں کی افزائش کےلئے روزانہ 114 کلوگرام خوراک فراہم کی جا رہی ہے، سپلیمنٹس کے ذریعے جھینگوں کے بین الاقوامی معیار اور پیداوار میں بہتری کی رپورٹ بھی حوصلہ افزا پائی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے شرمپ فارمنگ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت پرپوری ٹیم کو شاباش د یتے ہوئے کہا عالمی معیار کی شرمپ فارمنگ کو پنجاب کو ایکوا کلچر کا مرکز بنائے گی،مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نواز نے چینی زبان کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا چینی زبان اقوام متحدہ کی6 آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے، دنیا میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں، چین کی بے مثال ترقی دنیا کےلئے روشن مثال ہے، چین کی سیاسی، سفارتی اور معاشی اہمیت مسلمہ ہے،چینی زبان سے آگاہی ضروری ہے، چینی زبان پاکستان اور چین کی دوستی کو مزید مضبوط کرسکتی ، چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے،دریں اثنا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خضدار میں دہشت گردوں کےخلاف کارروائی میں بلوچستان پولیس لیڈی کانسٹیبل ملک ناز بلوچ کی شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بلوچستان کی بہادر بیٹی نے جرات و بہادری کی مثال قائم کی،شہیدلیڈی کانسٹیبل نے ثابت کردیاجب قوم کی بیٹی ڈٹ جائے تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔