سنگاپور (مشرق نیوز) بین الاقوامی جریدے ایشیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکہ کیلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا،ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جبکہ خطے کے معاملات پربھارت کی سفارت کاری بالکل خاموش رہی، رپورٹ میں کہا گیا ہے مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محض تیل اور سپلائی کے نظام پر بات کی جبکہ پاکستان سفارتکاری کے ذریعے خطے میں امن کی بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف رہا،ایشیا ٹائمز کے مطابق پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکہ کےلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
پاکستان سے بہترین تعلقات، امریکہ کیلئے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہوگیا:ایشیا ٹائمز


















