جلدی میں واپس لوٹنے والے عجلت سے واپس آئیں گے‘ سعد رفیق

لاہور:(وقائع نگار)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے جلدی میں واپس لوٹنے والے عجلت سے واپس آئیں گے،دبا ﺅکا نیاحربہ بھی ناکام ہوگا،دنیاوی زندگی سے محبت کرنے والے شہادت کے خواہشمندوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے،ساری دنیا استعمار کو مسترد کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں سعدرفیق نے کہامذاکرات کی ناکامی کے بعد امریکی نائب صدر کی جانب سے جلد بازی میں واپسی کا یکطرفہ اعلان افسوسناک ہے،ہر کوئی ممکنہ حل کےلئے پرامید تھا،بہر حال ایران و امریکہ کے براہ راست مذاکرات بڑا قدم ہے۔