اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے پوری دنیا کی نظریں اسلام آباد مذاکرات پرلگی ہیں، مذاکرات کی میزبانی پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا امید ہے جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی، مذاکرات پر آمادگی کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت کے مشکور ہیں، چین، سعودی عرب اور دیگر ملکوں نے بھی امن عمل میں اپنا کردارادا کیا، جنگ سے ایران کےساتھ پورا مشرق وسطیٰ متاثر ہورہا تھا۔
چیئرمین پی پی نے سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا فریقین کو مذاکرات کی میز پر بٹھانا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، حتمی معاہدے تک پہنچنا فریقین کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں،ایران جنگ نے ثابت کیا مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں۔
جنگ بندی خطے میں تنازعات کے مستقل حل کی بنیاد بنے گی:بلاول بھٹو


















