عید پر شائقین سینما گھروں اور ٹی وی سکرینز پر بھرپور تفریح کیلئے تیار

لاہور (مشرق نیوز) عید الفطر کے موقع پر پاکستان میں فہد مصطفی ، مائرہ خان اور تابش ہاشمی کی ”آگ لگی بستی میں“ سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی۔ پاکستانی شائقین کو اس عید الفطر پر ٹی وی سکرینز اور سینما گھروں میں بھرپور تفریح دیکھنے کو ملے گی۔گزشتہ چند سالوں میں پاکستان کی فلم انڈسٹری مشکلات کا شکار رہی ہے خاص طور پر کورونا کے بعد فلموں کی بحالی ایک بار پھر متاثر ہوئی اور شائقین نئی فلموں کے انتظار میں رہے۔

تاہم اس سال عیدالفطر 2026 پر صورتحال بدلتی نظر آ رہی ہے، کیونکہ نئی فلمیں سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی اور ساتھ ہی کچھ بڑی پاکستانی فلموں کے ورلڈ ٹیلی ویژن پریمیئرز بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ معروف کامیڈین تابش ہاشمی بھی اس فلم سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، فلم کی بھرپور تشہیر کی گئی ہے اور اب اس سے باکس آفس پر بڑی کامیابی کی امید کی جا رہی ہے۔