اسلام آباد: (بیورورپورٹ) جرمنی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کا معترف ،تعلیمی کوٹہ بڑھا دیا۔
اعلان جرمن سفیر اینا لیپل نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود سے ملاقات میں کیا۔
سفیراینا لیپل نے پاکستانی نوجوانوں کی فنی تربیت میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہاپاکستان سے تعلقات کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں،جرمنی میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد 6 ہزار سے 10 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔
جرمنی بھی حکومتی پالیسیوں کا معترف، پاکستان کا تعلیمی کوٹہ بڑھا دیا


















