پاکستان ابھرتی طاقت تسلیم،سٹریٹجک اہمیت بڑھ گئی، بلومبرگ بھی معترف


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)پاکستان ابھرتی سفارتی ومعاشی طاقت تسلیم، عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ،سٹریٹجک اہمیت بڑھ گئی، بلومبرگ بھی معترف ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے نے کہا خلیجی ممالک و مشرق وسطیٰ میں انتہائی فعال، مدبرانہ اور دوراندیش سفارتی کردار نے عالمی سطح پر دھاک بٹھا دی، عالمی توانائی بحران کے باوجود پاکستان غیر معمولی معاشی استحکام کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مستقل مرکز بن چکا ، مشکل علاقائی و معاشی چیلنجزکے باوجود پاکستان عالمی مالیاتی منڈیوں میں اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستانی معیشت میں استحکام برقرار، روپیہ 280 فی ڈالر پر مستحکم ،کے ایس ای100 انڈیکس میں سال بھر صرف 1.3 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،معاشی مضبوطی کی بڑی وجوہات میں آئی ایم ایف سے تعاون، خلیجی سفارت کاری، سعودی عرب و چین کی مالی امداد شامل ہیں،عالمی معاشی طاقتیں پاکستان کی سٹریٹجک اہمیت کی معترف نظر آ رہی ہیں، محفوظ جغرافیائی مقام کے باعث گوادر بندرگاہ خطے میں مستقبل کا سب سے بڑا اور اہم سٹریٹجک لاجسٹکس حب بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔