پاکستان، چین مشکل وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بیورو رپورٹ) پاک، چین سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر حکومت پنجاب کی ہداےت پر ضلعی انتظامےہ ساہےوال کی جانب سے کمشنر آفس ساہےوال مےں اےک پروقار تقرےب کا انعقاد کےا گےا۔ تقرےب مےں دونوں ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پےش کئے گئے۔ تقرےب مےں کمشنر ساہےوال ڈاکٹر آصف طفےل، ڈپٹی کمشنر کےپٹن (ر) سمےع اللہ فاروق اور ڈی پی او عثمان ٹےپو، اےس ڈی ای او پےرافورس نعمان قےصر، اے ڈی سی جنرل نےاز احمد مغل، اے سی ماہم واحد،سےد ضےاءاللہ شاہ بخاری، چےنی مہمانوں، علماءکرام ، سول سوسائٹی اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پنجاب پولےس، پےرافورس اور سول ڈےفنس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پےش کی اور شرکاءنے پاک چائنہ دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ساہےوال ڈاکٹر آصف طفےل نے کہا کہ پاکستان اور چےن کے درمےان 75سال پر محےط سفارتی تعلقات کا ےہ سفر دونوں ممالک کیلئے انتہائی اہمےت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چےن ہمےشہ ہر مشکل وقت مےں اےک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہےں۔انہوں نے مزےد کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھلے ہےں۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پاکپتن روڈ پر زیر تعمیر سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ کمشنر ساہیوال نے ہدایت کی کہ منڈی میں جاری تعمیراتی کام ترجیحی بنیادوں پر جلد مکمل کئے جائیں تاکہ شہر کے اندر قائم پرانی منڈیوں کو جلد از جلد باہر منتقل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نئی منڈی میں تاجروں اور شہریوں کی سہولت کے لیے بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ داخلی و خارجی راستوں کی تعمیر پر بھی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے آفس لان میں پودا بھی لگایا۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ماڈل ایگری مال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کسانوں کی سہولت کے لیے قائم مختلف کا¶نٹرز اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی ترقی اور زرعی شعبے کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے ایگری مال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کاشت کاروں کی مکمل رہنمائی اور معاونت کو یقینی بنایا جائے تاکہ جدید زرعی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔