لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف کی ملاقات ،پنجاب ،آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری روابط ،ادارہ جاتی شراکت داری مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی،مریم نواز ،وزیر اقتصادیات مائیکل جباروف نے پاکستان ،آذربائیجان کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ ،منظم اقتصادی روابط، بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، شہری ترقی، زراعت، لاجسٹکس، سیاحت اور انفراسٹرکچر تک وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا،اقتصادی تعاون ،سرمایہ کاری کی سہولت کاری کےلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ کی جانب سے نامزد کردہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب مشترکہ ورکنگ گروپ کی سربراہی کریں گی، ورکنگ گروپ میں دونوں جانب سے متعلقہ سرکاری محکمے ، تکنیکی ماہرین شامل ہوں گے،تعاون و مشترکہ منصوبوں (جوائنٹ ونچرز) کےلئے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مواقع کو منظم،سرمایہ کاروں کی باہمی ہم آہنگی ،منصوبوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرےگا، انفراسٹرکچر، ہاو¿سنگ، زراعت، سیاحت و توانائی میں شعبہ جاتی تعاون کے فریم ورک تجویز کیے جائیں گے، ریگولیٹری سہولت کاری ، کاروبار میں آسانی (ایز آف ڈوئنگ بزنس) کےلئے میکانزم تیار کیا جائےگا، ورکنگ گروپ چند مہینوں میں قابل عمل تجاویز پیش کرے گا تاکہ سیاسی خیر سگالی کو ٹھوس اقتصادی نتائج میں تبدیل کیا جائے گا، ملاقات کے دوران پاکستان ،آذربائیجان کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدے (پریفریشنل ٹریڈ ارینجمنٹ) کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تجارتی معاہدے کا مقصد مارکیٹ تک رسائی بہتر،تجارتی رکاوٹوں کو کم کرنا اور دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانا ہے،مریم نواز نے آذربائیجان کے وزیر اقتصاد یات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،دونوں رہنماو¿ں نے ادارہ جاتی روابط کو گہرا کرنے کاعزم کیا، وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے جاری اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی،پاکستان ، آذربائیجان کے اقتصادی تعلقات کو گہرا کرنے اور طویل مدتی،منظم شراکت داری کا فریم ورک تیار کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔
حکمران استعفیٰ دےکر قومی حکومت کی راہ ہموار کرےں، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی
بلوچستان کاٹیکس فری بجٹ،نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 106 ارب مختص
افغانستان اپنی زمین کا پاکستان کےخلاف استعمال روکے: محسن نقوی
محرم میں اختلاف اور تفرقہ نہیں، تحمل و بردباری اپنائیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
شہباز،بلاول ملاقات،بجٹ سمیت اہم امور پر مشاورت
کفایت شعاری مہم،وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
مذاکرات کیلئے تیار، بتایا جائے دیر کس بات کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر جلد اچھی خبر آئےگی،علی پرویز ملک
سندھ کابجٹ پیش،تنخواہوں،پنشن میں7فیصد اضافہ،کم از کم اجرت43 ہزار مقرر
تیسرا سرپلس بجٹ نیا ریکارڈ ،ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آرہے ہیں:عظمیٰ بخاری



















