بیوپاری خوبصورت اور صحتمند جانور لیکر مویشی منڈیوں میں پہنچ گئے

لاہور، کراچی (مشرق نیوز) عیدالاضحی قریب آتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں سج گئیں۔ کراچی میں مختلف مقامات پر لگائی گئی مویشی منڈیوں میں شہریوں کا خریداری کیلئے آنے کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کی جانب سے جانوروں کی قیمت زیادہ ہونے کا شکوہ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کی مناواں مویشی منڈی میں بیوپاری اپنے خوبصورت اور صحتمند جانور لے کر پہنچ گئے ہیں۔ بیوپاری پرامید ہیں کہ جانور اچھی قیمتوں پر فروخت ہوں گے۔ گوجرانوالہ کی مویشی منڈیوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں کی بڑی تعداد جانوروں کی خریداری کر چکی اور گھروں پر ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔