وفاقی بجٹ کی تیاری ،نواز شریف نے وزرا کو جاتی امرا بلا لیا

لاہور:(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ کی تیاری ،سابق وزیراعظم وصدر ن لیگ نے وزرا کو جاتی امرا طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی کے تناظر میں وفاقی بجٹ کی تیاری قائد ن لیگ نواز شریف کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی،علی پرویز ملک سمیت متعدد وزرا مشاورت میں شرکت کےلئے جاتی امرا جائیں گے، اجلاس کے دوران بجٹ میں لگنے والے مجوزہ ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی صورتحال سے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔