جاپان میں زلزلے سے تباہی،عمارتیں منہدم، متعدد افراد ہلاک


ٹوکیو :(مشرق نیوز)جاپان میں زلزلے سے تباہی،عمارتیں منہدم، متعدد افراد ہلاک ہوگئے،شدید زلزلے کے باعث کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیوشو میں سڑکیں، پل اور ریلوے ٹریک شدید متاثر ،کماموتو ریجن میں 45 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے،جوہری بجلی گھروں میں کسی غیر معمولی صورتحال کی اطلاع نہیں ملی۔

جاپانی وزیراعظم سانیے تاکائیچی نے زلزلے سے ہونے والے نقصانات اور زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دیں،آفٹر شاکس خدشے کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریں اثنا جاپان کے جنوب مغربی علاقے میں 7.1 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد جاری کی گئی ابتدائی سونامی وارننگ واپس لے لی گئی۔