لندن (بیورو رپورٹ) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ٹین ڈاوننگ سٹریٹ پر پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ قیادت کے لیے انتخاب مکمل ہونے تک عہدے پر برقرار رہوں گا، لیبر قیادت کے انتخاب کے لیے نامزدگیاں 9 جولائی سے اوپن ہوں گی، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی سے انتخابی شیڈول طے کرنے کی درخواست کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزور ہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہوں، لیبر پارٹی قیادت کے انتخاب کا باقاعدہ ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا، آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو ہوئی، تاہم اپنے جانشین کو مکمل تعاون اور بھرپور حمایت فراہم کروں گا۔برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار کی منتقلی کو منظم اور ہموار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاوں گا۔خیال رہے کہ چار برسوں میں تیسری بار برطانیہ ایک ایسے مرحلے پر پہنچا ہے جہاں وزیراعظم نے عام انتخابات میں شکست کے باعث نہیںبلکہ اپنی ہی جماعت کے دباو کے تحت اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ کیئر اسٹارمر نے 2024 کے عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔برطانیہ میں لیبر پارٹی 4 جولائی 2024 کو دوبارہ برسرِاقتدار آئی، لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی، 2024 میں لیبر پارٹی کی کامیابی سے 14 سال سے جاری کنزرویٹو پارٹی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا تھا۔ایک دہائی کے دوران برطانیہ کے چھٹے وزیراعظم مستعفی ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں ایک اور وزیراعظم رخصت، کیئر سٹارمر مستعفی، پارٹی سربراہی بھی چھوڑ دی



















