لاہور:( اپنے نمائندے سے) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پٹرول قیمتوں میں بڑی کمی کےلئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا مطالبے پر عملدرآمد نہ ہوا تو چاروں صوبوں میں طویل دھرنے دئیے جائیں گے،امریکہ ، ایران معاہدہ خطے کےلئے مثبت پیشرفت ، پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا اور خلیجی ریاستوں کےساتھ مل کر امن کےلئے کوششیں کیں،ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ڈیزل و بجلی بھی سستی، حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں 28فروری کی سطح پر واپس لائے،نوجوانوں کی طاقت سے حکومت کو عوامی مطالبات تسلیم کرنے پر مجبور کیا جائےگا،بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کے خاتمہ کا کوئی مستقل حل نہیں بلکہ دھوکہ ہے،ترقیاتی بجٹ میں اراکین اسمبلی کے صوابدیدی فنڈز ختم کیے جائیں۔
پٹرول قیمتوں میں بڑی کمی کیلئے ملک گیر احتجاج،دھرنے ہوں گے،نعیم الرحمن


















