مہنگائی کےخلاف 22 مئی کو ملک گیر دھرنے ہونگے:نعیم الرحمن

اسلا م آباد، دیرپائیں (بیورو رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے 22مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورتحال کےخلاف ملک گیر مظاہرے ، دھرنے ہوں گے، جون کے پہلے عشرے میں چاروں صوبوں میں ہڑتال ہوگی ، حکومت نے پٹرول کی قیمتیں کم نہ کیں تو سڑکوں کو جام کردیں گے اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ ہوگا، دیر پائیں میں تاریخی اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نعیم الرحمن نے کہا ملک کا موجودہ نظام عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر رہا ہے، فرسودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا،جماعت اسلامی کا مارچ اٹک پل تک نہیں رکے گا۔