اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت 5ویں قسط کے حصول کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات آئندہ ماہ شیڈول ہیں، آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا،تمام متعلقہ وزارتوں کو ڈیٹا اور رپورٹس مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ۔
مذاکرات میں توانائی شعبے کی اصلاحات، بجلی و گیس شعبوں میں سرکلر ڈیٹ سمیت دیگر اہداف پر بھی بات چیت ہوگی،مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام، 5ویں قسط کے حصول کی تیاریاں شروع

















