راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کی بنوں و ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں ،24 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش دھماکے کے ذمہ دار عناصر کےخلاف کارروائیاں تیز کر دیں، بنوں و ملحقہ علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلوں کے بعد 24 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا یا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا،دہشتگرد بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھتے ،متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہابنوں میں حالیہ خودکش حملے کے تمام سہولت کاروں ، ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، علاقے میں کلیئرنس و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے، عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی، پاکستان سے بیرونی سرپرستی میں ہونےوالی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کہا24دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنا سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم ،قربانیوں کا مظہر ہے، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج ،سہولت کاروں کےخلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی،معصوم شہریوں ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، قوم سکیورٹی فورسز ،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
سکیورٹی فورسز کی بنوں و ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں ،24 خوارج جہنم واصل


















