لاہور: (نمائندہ خصوصی)”پنک سالٹ کے ذخائر سے صنعت، روزگار ، برآمدات میں اضافے کےلئے پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیوایڈیشن فنانسنگ سکیم کا ڈیجیٹل اجرا اورپنجاب میں قائد آباد کے قریب 110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کی افتتاحی تقریب میں تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون میں 200سے زائد یونٹ قائم ،150ملین سرمایہ کاری ،10 ہزار افراد کیلئے روزگار کے براہ راست مواقع پیدا ،سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئے بزنس فیسلیٹیشن سنٹر ، ماڈل ریٹیل آوٹ لٹ قائم کیے جائیں گے، نئے سرمایہ کار سالٹ پراسیسنگ، گرائنڈنگ،ریفائننگ، کلینگ اور پیکجنگ کےلئے قرض حاصل کر سکیں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیاچیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم میں 50 ملین تک کے بلاسود قرضے کئے جا سکیں گے،مشینری، آلات ،ایکسپورٹ اسٹینڈرڈ ٹیکنالوجی کیلئے 50 لاکھ سے5کروڑ تک قرض فراہم کیا جائے گا،قرض کی آسان اقساط میں 5 سال میںادائیگی ہوگی، پنک سالٹ کی ایکسپورٹ سے 300 ملین ڈالر سالانہ زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا چیف منسٹر پنک سالٹ ویلیو ایڈیشن فنانسنگ سکیم کے ذریعے روزگار کے مواقع ،ریونیو بڑھے گا،ذخائر سے صنعتکاری، روزگار اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، پنک سالٹ پر اب میڈ ان پاکستان ہی لکھا جائے گا،قدرتی وسائل قوم کی امانت ہیں، پوری ایمانداری سے حفاظت کریں گے۔
دریں اثنا ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پراپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ٹیکنالوجی ،پیشہ ورانہ مہارتوں سے مستفید نوجوان ہی ملکی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، نوجوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ و مستقبل کے معمار ہوتے ہیں،پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے خطیر فنڈز مختص کردئیے۔
110 ایکڑ پر پنک سالٹ منرل پراسیسنگ زون قائم کرینگے،مریم نواز



















