فیفا ورلڈکپ ارجنٹائن سنسنی خیز مقابلے کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

میامی (مشرق نیوز) فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راﺅنڈ آف 32 میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دےکر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
فیفا ورلڈ کپ کے راو¿نڈ آف 32 میں ارجنٹائن نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں شریک کیپ ورڈی کو اضافی وقت میں2-3کے سکور سے شکست دی۔

میامی میں کھیلا گیا یہ میچ دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، کیپ ورڈی نے 2 مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود میچ برابر کیا۔ پہلے ارجنٹائن نے میسی کے گول کی بدولت برتری حاصل کی تھی، یہ گول سٹار کھلاڑ ی نے 29ویں منٹ میں سکور کیا۔ جاری ورلڈ کپ میں یہ انکا ساتواں گول تھا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں کیپ ورڈی کے کھلاڑی ڈنی بورگس کی غلطی سے گیند ان ہی کی ٹیم کے جال میں چلی گئی جس کے سبب ارجنٹائن کو 2-3 کی برتری مل گئی۔ اضافی وقت کے بقیہ ٹائم میں کیپ ورڈی کے کھلاڑیوں نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر قسمت نے انکا ساتھ نہیں دیا۔یوں یہ میچ ارجنٹائن نے 2-3 سے جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم مصر کیخلاف کھیلے گی۔ ارجنٹائن اور مصر کے درمیان میچ 7 جولائی کو کھیلا جائیگا۔ دنیائے فٹ بال کے 2 سٹار کھلاڑی ارجنٹائن کے میسی اور مصر کے محمد صلاح آمنے سامنے ہوں گے۔