لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ

اسلام آباد ،لاہور،پشاور،کوئٹہ:(بیورورپورٹ،سٹاف رپورٹر)لاہور سمیت متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھگدڑ ،اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مظفرآباد، مالاکنڈ، سوات، دیر، ایبٹ آباد سمیت متعدد شہروں میں ریکارڈ کیے گئے،شدت 5.9،زیر زمین گہرائی178کلو میٹر تھی،شہری خوفزدہ ہو کر گھروں ،دفاتر سے باہر نکل آئے، کھلے مقامات پر پناہ لی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران زلزلہ آیا ،اراکین اسمبلی اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے،اجلاس 5 منٹ کےلئے موخر کر نا پڑا۔

ادھر موسیٰ خیل میں 2 روز کے دوران زلزلوں سے 125مکانات متاثر، 19افراد معمولی زخمی ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہو،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔