اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027 منظور کر لی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کےلئے کوٹہ سسٹم کی بجائے کارکردگی و کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ ، موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی ہوگی،پرائیویٹ حج کوٹہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر مختص ہو گا، کم از کم 2 ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کےلئے لازمی اور کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی،ناکام کمپنیوں کی نصف سکیورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا، تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ ،درجہ بندی ہوگی۔
وفاقی کابینہ نے پرائیویٹ حج پالیسی 30-2027منظور کر لی



















