آزاد کشمیر کے کچھ بہکے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیردفاع نے کہا ہے آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا احتجاج کرنے والے آئین کو ضرور پڑھ لیں، آرٹیکل 5 ہر شہری سے ریاست کےساتھ غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ،بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری و مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔